محنت اور عقل مندی کی ایک مشہور کہانی۔
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک کوے کو بہت زور کی پیاس لگی۔ وہ پانی کی تلاش میں ادھر ادھر اڑ رہا تھا لیکن اسے پانی کہیں نہ ملا۔
اچانک اسے ایک باغ میں ایک گھڑا نظر آیا۔ اس نے دیکھا کہ گھڑے میں پانی بہت کم ہے اور اس کی چونچ پانی تک نہیں پہنچ سکتی۔
کوے کو ایک ترکیب سوجھی۔ اس نے گھڑے میں کنکر ڈالنا شروع کیے۔ آہستہ آہستہ پانی اوپر آگیا اور کوے نے جی بھر کر پانی پیا۔
ضرورت ایجاد کی ماں ہے۔ اللہ ان کی مدد کرتا ہے جو اپنی مدد آپ کرتے ہیں۔