🍗
🥘
🍇
🧥🍗🍷

ملا اور دعوت

کھانا کس کے لیے تھا؟ پیٹ کے لیے یا کپڑوں کے لیے؟

prepared by ABDUL WAJID
👕🚪❌

ملا نصیر الدین ایک امیر آدمی کی دعوت میں پرانے کپڑے پہن کر گئے۔ وہاں کسی نے ان کی طرف توجہ نہیں دی اور نہ کھانا پیش کیا۔

🧥👑🔙

ملا گھر گئے، قیمتی لباس پہنا اور واپس آئے۔ اب سب لوگ جھک کر سلام کرنے لگے اور انہیں بہترین کھانا پیش کیا۔

🥘🧥😲

ملا نے کھانا منہ میں ڈالنے کے بجائے اپنی شیروانی پر ملنا شروع کر دیا اور بولے: "کھاؤ شیروانی! کھاؤ!" سب حیران رہ گئے۔

🤣💡👏

انجام

ملا بولے: "یہ عزت میری نہیں، ان کپڑوں کی ہے، اس لیے کھانا بھی انہی کا حق ہے!"

prepared by ABDUL WAJID