ایک ایسی چیز جس نے پورے گھر میں ہنگامہ مچا دیا۔
ایک دیہاتی کو راستے میں ایک آئینہ ملا۔ اس نے زندگی میں کبھی آئینہ نہیں دیکھا تھا۔ اس نے اٹھا کر اس میں اپنی شکل دیکھی۔
وہ رو پڑا اور بولا: "ارے! یہ تو میرے مرحوم والد صاحب کی تصویر ہے۔ ابا جان آپ یہاں ہیں!" اس نے آئینہ چھپا کر گھر میں رکھ دیا۔
اس کی بیوی نے اسے کچھ چھپاتے ہوئے دیکھ لیا۔ جب شوہر کام پر گیا تو اس نے آئینہ نکالا اور اس میں دیکھا۔
بیوی غصے سے چلائی: "ہائے اللہ! تو یہ ہے وہ منحوس چڑیل جس کی تصویر وہ چھپا کر بیٹھا ہے!"