پڑھائی کے لیے چشمہ ضروری ہے یا کچھ اور؟
ایک دیہاتی شہر گیا اور چشموں کی دکان پر پہنچا۔ اس نے دکاندار سے کہا: "مجھے پڑھنے والا چشمہ چاہیے۔"
دکاندار نے اسے کئی چشمے دکھائے۔ دیہاتی ہر چشمہ لگاتا، کتاب دیکھتا اور کہتا: "نہیں! اس سے بھی کچھ پڑھا نہیں جا رہا۔"
دکاندار کو شک ہوا، اس نے پوچھا: "بھائی! کیا تمہیں پڑھنا لکھنا آتا بھی ہے؟"
دیہاتی غصے سے بولا: "اگر مجھے پڑھنا آتا تو میں تمہاری دکان سے مہنگا چشمہ کیوں خریدتا؟"